پاکستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں،الزام تراشیاں خطے میں امن کو متاثر کررہی ہیں، آرمی چیف کی امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ سے گفتگو

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کیلئے آنیوالے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل سے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں موجود نہیں ہیں،الزام تراشیاں خطے میں امن کو متاثر کررہی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے ملاقات کی ہے،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی،افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ہے۔
آرمی چیف نے اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان افغان قیادت کے درمیان افغان امن عمل کی حمایت کرتا ہے،پاکستان علاقائی امن ،دہشتگردی کیخلاف تعاون پرامریکا سے تعلقات کواہمیت دیتاہے،دہشتگردی کے خلاف بلا تفریق آپریشنز کیے ہیں،الزام تراشیاں خطے میں امن کو متاثر کررہی ہیں،پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں موجود نہیں ہیں۔
امریکیوں نے پاکستان میں امن امان کی صورتحال کو بہتر قرار دے دیا
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں،پاک افغان بارڈر کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کریں گے۔