وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر لواری ٹنل ہفتے میں 2 دن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا:ڈی سی چترال

وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر لواری ٹنل ہفتے میں 2 دن کھولنے کا فیصلہ کیا ...
وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر لواری ٹنل ہفتے میں 2 دن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا:ڈی سی چترال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چترال(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی سی چترال شہاب یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر لواری ٹنل ہفتے میں 2 دن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹنل منگل اور جمعہ کے دن کھولا جائے گا۔

دفاع پاکستان کونسل قابل اعتراض تنظیم تھی تو 2009میں پیپلز پارٹی نے مزاحمت کیوں نہیں کی:دفتر خارجہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈی سی چترال نے تمام مسافروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منگل دوپہر 12 بجے تک گاڑیاں میرکنی کے مقام پہنچ جائیں،سہ پہر3 بجے پشاور اور دیرسے آنے والی گاڑیوں کو ٹنل سے گزرنے کی اجازت ہوگی۔دوپہر 12 بجے چترال سے جانے والی تمام گاڑیاں ٹنل سے گزریں گی ۔واضح رہے کہ برف باری کے باعث متعدد راستے بند ہو چکے ہیں،جہاں کھانے پینے کی اشیا بھی موجود نہیں ہیں۔

مزید :

چترال -