وفاقی وزیر خزانہ سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کی ملاقات، آپریشن ضرب عضب سے پاکستان میں امن قائم ہوا ،خطے کا امن افغان امن عمل سے وابستہ ہے:اسحاق ڈار

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جوزف ووٹل نے ملاقات کی ہے،اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے پاکستان میں امن قائم ہوا ہے،خطے کا امن افغان امن عمل سے وابستہ ہے،امید ہے دہشتگردی کے خلاف امریکی تعاون جاری رہے گا۔
جیو نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جوزف ووٹل نے ملاقات کی ہے،اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے پاکستان میں امن قائم ہوا ہے،خطے کا امن افغان امن عمل سے وابستہ ہے،امید ہے امریکی تعاون جاری رہے گا،پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے،پاکستان کی سرزمین دوسرے ملک کےخلاف استعمال کرنےکی اجازت نہیں دی جائےگی،پاکستان امریکا کےساتھ سیاسی و عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے،مستحکم افغانستان کیلیے اسٹیک ہولڈرزمیں جامع سیاسی مصالحت ضروری ہے،آپریشن ضرب عضب پاکستان کے اپنے وسائل سے کیا جا رہا ہے،ضرب عضب دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمےکا عزم ظاہرکرتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل نوید مختار بھی موجود تھے،اس موقع پر امریکی جنرل نے کہا ہے کہ راہداری منصوبے سے پاکستان مستحکم ہوگا،دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے۔
دوسری طرف کھاد کی طلب اورسپلائی کے جائزہ اجلاس اور سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے ربیع کی فصل پر مثبت اثرات ہو ں گے، وزارت فوڈ سیکیورٹی کاشتکاروں کویوریاکھاد12سو روپے فی تھیلا فراہمی یقینی بنائے،ملک میں تیار کردہ کھاد کے علاوہ 2لاکھ50ہزار میٹرک ٹن کھاد موجود ہے،اِسوقت پٹرول کی قیمت 68.04 ہے،مارچ 2013 میں 106.60 روپے تھی،لائٹ ڈیزل اور اور مٹی کے تیل کی قیمت نہیں بڑھائی۔
انہوں نے کہا ہے کہ پٹرول کی بین الاقومی قیمتیں کسی کے کنٹرول میں نہیں،آج ہم پٹرول پر سبسڈی بھی دے رہے ہیں،اپوزیشن کو عوام کا اتنا خیال ہےتو اپنےدورحکومت میں سیلز ٹیکس زیروکر دیتے،ا±س وقت 14.70 پیسے سیلز ٹیکس لیا جا رہا تھا جو اب 9.89 روپے ہے،اسوقت پٹرول قیمت 68.04 ہے،مارچ 2013 میں 106.60 روپے تھی،لائٹ ڈیزل،مٹی کے تیل کی قیمت نہ بڑھانے سے پونے3ارب روپے بوجھ پڑیگا۔