اوگرا کی مالی سال 16-2015 کی سالانہ رپورٹ جاری،گیس صارفین کی 2838شکایات نمٹائیں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اوگرا نے مالی سال 2015-16کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی ہے،رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ گیس صارفین کی 2838شکایات کو نمٹا یا گیا ہے ۔
شاہد آفریدی کا 28 جنوری سے زلمی ورلڈ کپ کرانے کا اعلان
تفصیلات کے مطابق اوگرانے مالی سال 2015-16 کی مالی سال کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ2015-16میں سوئی ناردرن نے گیس کے 2لاکھ 61ہزار 630کنکشن اور سوئی سدرن کی جانب سے 62ہزار 872گیس کنکشن دیے گئے۔ اور گیس صارفین کی 2838شکایات کو نمٹایا گیا ہے۔جبکہ گزشتہ مالی سال 5 کمپنیوں کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے قیام کی اجازت دی اوران 5کمپنیوں کے قیام سے کم از کم ڈھائی ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوگی ۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سوئی سدرن کو گیس ٹرانسمیشن منصوبوں کیلیے 3ارب 94کروڑروپے کی منظوری اورسوئی ناردرن کو گیس ڈسٹری بیوشن کیلیے 5ارب 60کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق 25 لائسنس ایل پی جی آٹو ری فیولنگ اسٹیشنز کےلیے اور 36 ایل پی جی سٹوریج اینڈ فلنگ کیلئے جاری کئے گئے ہیں۔اگر گزشہ مالی سال پر نظر ڈالی جائے تو اس میں ایل پی جی آپریشنز کے لیے محض 15 لائسنس دیے گئے تھے جبکہ تیل،گیس،سی این جی سے متعلق 2241اسٹیشن وزٹ کیے اور 18لبری کنٹ آئل درآمد کنندگان رجسٹرڈ کئے گئے ۔اوگرا نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا بھی دعوی کیاکہ ان کے محکمے کی مداخلت سے گزشتہ سال صارفین کو 18کروڑ 36لاکھ کا ریلیف ملاتھا۔