مانچسڑ میں بلیک لے کے علاقے میں ایک گھر کے اندر دھماکہ،7افراد زخمی

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلیک لے کے رہائشی علاقے میں ایک مکان کے اندردھماکہ ہوا جس کے باعث 5افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر لواری ٹنل ہفتے میں 2 دن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا:ڈی سی چترال
تفصیلات کے مطابق دھماکے سے پورا مکان تباہ ہوگیا ہے جبکہ آس پاس کے گھر اور گاڑیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ایک رہائشی نے حادثے کی اطلاع دی ،جس کے فوری بعد ریسکیو کی ٹیمیں حادثے کی جگہ پر پہنچ گئیں،تاحال مکان کے اندر کسی فرد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ گیس کی وجہ سے ہوا جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ کار بم دھماکہ لگتا ہے۔مانچسٹر پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کی وجہ سے مکان پوری طرح تباہ ہو گیا ہے لیکن فی الحال دھماکے کا سبب سامنے نہیں آسکا۔پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔
+