حکومت پیپلزپارٹی کی سکیموں سے ناخوش، ہم نے ہمیشہ غریبوں کیلئے سکیمیں شروع کیں:سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پیپلزپارٹی کی سکیموں سے خوش نہیں ہے جبکہ ہمیشہ ہماری پارٹی کی جانب سے غریبوں کی فلاح کیلئے سکیمیں شروع کی گئیں۔
تفصیلا ت کے مطابق سلیم مانڈوی والا کا میڈیا سے گفتگوکے دوران کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے وسیلہ روزگار سکیم کے تحت ہزاروں بے روزگار افراد کوروزگار فراہم کیا گیا تھا، مگر حکومت نے ہماری پالیسی سے ناخوش ہونے ثبوت دیتے ہوئے پالیسی کو منسوخ کردیا۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہورہاہے ،میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہماری منسوخ شدہ پالیسی کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔