سعودی عرب نے 3200 ارب روپے کے منصوبے کا اعلان کردیا، اپنے ہر شہری کیلئے وہ کام کرے گا جو آج تک کوئی ملک نہ کرسکا

سعودی عرب نے 3200 ارب روپے کے منصوبے کا اعلان کردیا، اپنے ہر شہری کیلئے وہ کام ...
سعودی عرب نے 3200 ارب روپے کے منصوبے کا اعلان کردیا، اپنے ہر شہری کیلئے وہ کام کرے گا جو آج تک کوئی ملک نہ کرسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی معیشت لاکھ مسائل سے دوچار سہی لیکن حکومت کی جانب سے اپنے شہریوں پر نوازشات میں کوئی کمی نہیں آ رہی۔ اس کی تازہ ترین مثال ہاﺅسنگ اور مالی معاونت کا وہ عظیم الشان منصوبہ ہے کہ جس کی مثال کسی دوسرے ملک میں ملنا بہت مشکل ہے۔
ویب سائٹ عریبین بزنس کی رپورٹ کے مطابق ”میرا گھر“ کے نام سے شروع کی جانے والی سکیم پر 32 ارب ڈالر (تقریباً 3200 ارب پاکستانی روپے) خرچ کئے جائیں گے اور اس کے ذریعے اگلے تین سال کے دوران سعودی شہریوں کو ایک لاکھ 20 ہزار گھریلو یونٹ فراہم کئے جائیں گے۔ گھروں کی تقسیم آمدنی کے لیول اور کنبے کے سائز کی بنیاد پر کی جائے گی۔

وہ ویب سائٹ جس سے آپ کو جو چیز چاہیے بالکل مفت حاصل کرسکتے ہیں، ایک روپیہ بھی ادا نہ کرنا پڑے گا
تیار شدہ گھر فراہم کرنے کے علاوہ حکومت شہریوں کو 75ہزار رہائشی پلاٹ بھی دے گی تاکہ وہ ان پلاٹوں پر خود تعمیر کرسکیں۔ اگلے ایک سال کے دوران 85 ہزار ضرورت مند شہریوں کو مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔
وزیر ہاﺅسنگ ماجد الحوجیل کا کہنا تھا کہ ہاﺅسنگ، زمین کی تقسیم اور مالی معاونت پر 119.5 ارب ریال (تقریباً 3200 ارب پاکستانی روپے) کی رقم خرچ کی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سرمایہ کاری کے نتیجے میں تقریباً 48 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

مزید :

عرب دنیا -