وعدہ کرتا ہوں کرپٹ جج کورٹ روم میں نہیں بیٹھے گا،کچھ بھی ہوجائے کرپشن برداشت نہیں کروں گا: جسٹس منصور علی شاہ

وعدہ کرتا ہوں کرپٹ جج کورٹ روم میں نہیں بیٹھے گا،کچھ بھی ہوجائے کرپشن برداشت ...
وعدہ کرتا ہوں کرپٹ جج کورٹ روم میں نہیں بیٹھے گا،کچھ بھی ہوجائے کرپشن برداشت نہیں کروں گا: جسٹس منصور علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے کرپشن برداشت نہیں کروں گا، وعدہ ہے جب تک یہاں ہوں کوئی بھی کرپٹ جج کورٹ روم میں نہیں بیٹھ سکتا،عدالتی نظام میں بہتری کیلئے کلچر تبدیل کیا ،عوام کی بہتری کیلئے عدالتوں کوہر حال میں فنکشنل رکھناہوگا۔ 

مولانا زکریا کاندھلوی کے خلیفہ مجاز مولانا عبدالحفیظ مکی انتقال کرگئے

ان خیالات کا اظہارانہوں نے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گجانہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر لاہورہائیکورٹ کے ججز صاحبان ،ضلعی عدالتوں کے ججز صاحبان اور دیگربھی موجود تھے ۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصورعلی شاہ نے کہا کہ کوئی بھی جج کرپشن برداشت نہیں کر سکتا،جج کو کرپشن کرنازیب نہیں دیتا ۔ انہوں نے کہا کہ سیشن ججزکسی سے نہ ڈریں ایمانداری سے اے سی آرلکھیں۔ جب تک یہاں ہوں کوئی کرپٹ جج کورٹ روم میں نہیں بیٹھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام میں بہتری کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ججز کی تعیناتی صرف اور صرف میرٹ پر کی گئی ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کی طرح اضلاع کی سطح پر بھی کیس مینجمنٹ پلان لارہے ہیں۔ نئے ججز بھرتی کئے جارہے ہیں اور ان کی استعدادکار بڑھارہے ہیں۔ ہم اسکائپ پر جنرل لیکچر شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال میں کیسز نمٹانے کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہواہے جس پر سب مبارکبادکے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بہتری کے لئے عدالتوں کو ہر حال میں فنکشنل رکھنا ہے کیونکہ اگر یہاں پر ایسا کچھ ہوتا ہے تو پورے پنجاب میں اس کا اثر جاتا ہے ۔

مزید :

لاہور -