رینجرز کے آنے سے کراچی میں سکون ہوا،انہیں اختیارات مل جائیں گے:نثار کھوڑو

رینجرز کے آنے سے کراچی میں سکون ہوا،انہیں اختیارات مل جائیں گے:نثار کھوڑو
رینجرز کے آنے سے کراچی میں سکون ہوا،انہیں اختیارات مل جائیں گے:نثار کھوڑو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءنثار کھوڑونے کہا ہے کہ رینجرز کی وجہ سے کراچی میں دہشتگردی کم ہوئی اور لوگوں کو سکون ہوا،ان کو دوبارہ سے اختیارات مل جائیں گے۔

وعدہ کرتا ہوں کرپٹ جج کورٹ روم میں نہیں بیٹھے گا،کچھ بھی ہوجائے کرپشن برداشت نہیں کروں گا: جسٹس منصور علی شاہ
نجی ٹی وی سماءنیوز کے پروگرام "آواز"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ سندھ حکومت رینجرز کے اختیارات کو روکے گی،ابھی تک میرے پاس اس سے متعلق کوئی بھی ایشو نہیں آیا۔ کراچی میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے سٹریٹ کرائم کا مسئلہ بھی مل جل کر حل کیا جا رہا تھا، اگر سٹریٹ کرائم دوبارہ سے بڑھ رہا ہے تو اس کی ذمہ داری بھی دونوں کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کسی کو بھی اختیارات دے سکتی ہے،رینجرز کے اختیارات میں یہ بھی موجود ہے کہ کسی بھی کاروائی سے پہلے چیف منسٹر کو بتایاجائے۔

مزید :

کراچی -