ہمارے موقف میں کوئی تضاد نہیں آیا،وزیر اعظم کا دفاع کیا جا رہا ہے:اسد عمر

ہمارے موقف میں کوئی تضاد نہیں آیا،وزیر اعظم کا دفاع کیا جا رہا ہے:اسد عمر
ہمارے موقف میں کوئی تضاد نہیں آیا،وزیر اعظم کا دفاع کیا جا رہا ہے:اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنماءپاکستان تحریک انصاف اسد عمرنے کہا ہے کہ پاناما کیس پر ہمارے موقف میں کوئی تضاد نہیں آیا،مسلم لیگ ن والے وزیر اعظم نواز شریف کا دفاع کر رہے ہیں کہ کونسا قانونی نقطہ استعمال کرکے انہیں اس کیس سے نکالا جائے۔

وزیر اعظم کی کوئی بات جھوٹ پر مبنی نہیں،پی ٹی آئی الزام لگانا جانتی ہے ثبوت دینا نہیں:مصدق ملک
نجی ٹی وی سماءنیوز کے پروگرام "آواز"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی نے پاناما کیس سے متعلق تمام دستاویزات جمع کروا دی ہیں۔ہم نے لندن کی رجسٹری کے اوریجنل کاغذات جمع کروائے ہیں،ہماری دستاویزات ان کی دھجیاں اڑا سکتی ہیں۔ایف آئی اے اوربی بی سی کی خبروں میں بھی ان کے فلیٹس کا زکر ہے۔ شریف برادران چوری اور رشوت کا پیسہ یہاں سے منی لانڈرنگ کے زریعے باہر لے کر گئے۔ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران پر 20سال سے لندن فلیٹس سے متعلق سوال اٹھ رہے ہیں لیکن انہوں نے کبھی اپنی ملکیت نہیں مانا،پاناما کیس اور بی بی سی کی رپورٹ آتے ہی انہوں نے فلیٹس کی ملکیت کا اقرار کرلیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب ن لیگ والے جھوٹ بولتے ہیں تو ہمیں بھی ان کے جھوٹ پر بات کرنی پڑتی ہے،ہمارے بیانات میں تضاد نہیں۔ان کے سر 6ملئن بینک کے اور14ملئن یوٹیلیٹیز کے قرض ابھی بھی باقی ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -