نئے گورنر کی تقرری وزیراعظم کی صوابدید،جو بھی آئے گا عزت دیں گے :مراد علی شاہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نئے گورنر کی تقرری وزیراعظم کی صوابدیدہے جو بھی نیا گورنر آئے گا ہم اس کی عزت بھی کریں گے اور وہ آئین کے مطابق جو بات کرے اسے سن کر عمل بھی کریں گے۔
نائجیریا میں یونیورسٹی کی مسجد میں 2دھماکے ،4طلبا اور پروفیسر سمیت 5افراد جاں بحق 15زخمی
اے آروائے نیوز کے پروگرام”الیونتھ آور “ میں گفتگوکر تے ہوئے مرادعلی شاہ کا کہنا تھاکہ صوبے کاچیف ایگزیکٹو ہوں ،آپریشن کی کپتانی چھوٹی بات ہے، میںہر کسی کی ایڈوائز لے لیتا ہوں مگر احکامات اپنے اورآئین کو مد نظر رکھتے ہوئے جاری کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں اس کرسی پر کریڈٹ لینے کیلئے نہیں بیٹھاہوں کراچی کے حالات بہتر ہیں اورعوام خوش ہیں میرے لئے اتنا ہی کافی ہے۔انتظامیہ جوبھی عوام کے مفاد میں کہے گی کروں گا۔ایک سوال کے جواب ان کا کہنا تھانئے ڈی جی رینجرز کیساتھ ورکنگ ریلیشنز اچھے ہیں وہ ایمانداری اور دل سے اپنا کام کرتے ہیں، لیکن راو انوار نے غلطی کی تھی انہیں اس کی سزا ملی اور دوسرے افسران کیلئے بھی سبق تھا کہ قانون سب کیلئے یکساں ہے جو بھی غلطی کرے گا خواہ وہ کسی بھی عہدے پر تعینات ہو اس کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔
مراد علی شاہ نے بانی ایم کیو ایم سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کے بیان پر پابندی ہے اجازت کیسے دے سکتے ہیں لیکن ہر سیاسی پارٹی کو سیاست کرنے کی اجازت ہے اور اگر پاکستان کیخلاف بات کریںگے تو انتظامیہ ان کے خلاف حرکت میں آئے گی۔انہو ں نے کہا کہ ہمارا ہر پارٹی کیساتھ اتحاد ہے،سب سے ملکرکام کرتے ہیں لیکن بانی متحدہ کی پارٹی حد میں رہے گی تو جلسہ کر سکتی ہے۔ڈاکٹر عاصم سے متعلق سوال پوچھنے پر انہوں نے جواب دیا کہ ڈاکٹر عاصم کو دہشتگردی کے کیس میں ضمانت مل چکی ہے لیکن دوسرے کیس کی فی الحال تارخیں دی جارہی ہیں امید ہے جلد ہی اس میں بھی ضمانت دیدی جائے گی۔