عالم اسلام ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گیا ،مولانا عبد الحفیظ مکی کے انتقال پر ملک بھر کی دینی قیادت کا اظہار رنج و غم اور تعزیت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مرکزیہ حضرت مولاناعبدالحفیظ مکی پرجمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن ،جمعیت علماء اسلام (س)کے سربراہ مولاناسمیع الحق،حافظ محمد سعید ،سینیٹر سراج الحق،مولانا ابو الخیر محمد زبیر،مولانا محمد احمد لدھیانوی ،مولانا اورنگزیب فاروقی ،مولانا فضل الرحمن خلیل،مفتی کفائت اللہ ،قار ی محمد حنیف جالندھری،علامہ زبیر احمد ظہیر، مولاناعبدالروف فاروقی ،مولانامیاں محمداجمل قادری،مولانامحمدعاصم مخدوم،علامہ عبد اللہ شاہ مظہر ،مفتی پیر عثمان منصور،پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمدطاہرمحموداشرفی،مولانازاہدمحمودقاسمی ،انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی قائدین مولاناڈاکٹراحمدعلی سراج،مولاناڈاکٹرسعیداحمدعنائت اللہ،مولانامحمدالیاس چنیوٹی،مولانا اسداللہ فاروق،مولاناقاری شبیراحمدعثمانی،علامہ محمدیونس حسن ،مولاناقاری الطاف الرحمن گوندل،جمعیت مشائخ اہل سنت کے مولانا پیرسیف اللہ خالدنے گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلام ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگیاہے ، ان کی دینی و ملی خدمات کو ہمیشہ ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں:انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مولانا عبدالحفیظ مکی ساوتھ افریقہ میں انتقال کرگئے
علما ء کا کہنا تھا کہ مولانا سلیم اللہ خان جیسی بزرگ شخصیت کے سانحہ ارتحال کے اگلے روز ہی مولانا عبد الحفیظ مکی کے انتقال کی خبر محبان اسلام پر بجلی بن کر گری ہے ،دینی طبقات میں سے ان جیسی شخصیات کا اٹھ جانا ملک و قوم کے لئے گہرے صدمے کا باعث ہے ،انہوں نے آخری دم تک عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور اسلام کی تبلیغ کے لئے اپنے آپ کو وقف کئے رکھا ۔