’لینڈکروزر، بڑا بنگلہ اور نام ‘ زمانہ طالبعلمی سے طاہرالقادری کا ایجنڈا تھا: کیپٹن (ر) صفدر

’لینڈکروزر، بڑا بنگلہ اور نام ‘ زمانہ طالبعلمی سے طاہرالقادری کا ایجنڈا ...
’لینڈکروزر، بڑا بنگلہ اور نام ‘ زمانہ طالبعلمی سے طاہرالقادری کا ایجنڈا تھا: کیپٹن (ر) صفدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کا زمانہ طالبعلمی سے صرف ایک ہی ایجنڈا تھا کہ ان کے پاس لینڈکروزر اور بڑا بنگلہ ہو،وہ چاہتے تھے کہ ان کا ایک نام ہو وہ انہیں اللہ نے دے دیا ہے۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ طاہر القادری کینیڈا چلے گئے ہیں ان کا مستقبل دوسرے ملک کےساتھ ہے وہ دنیاوی قسم کے مولوی ہیں۔ طاہرالقادری احتجاج کریں اورایڑیاں رگڑیں لیکن لائن وہاں سے بنے گی جہاں نوازشریف کھڑے ہوں گے۔

احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت جاری
انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہ رہے ہیں ، طاہر القادری کا ذاتی کوئی ایجنڈا نہیں ہے، ان کا طالب علمی دور سے ایک ایجنڈا تھا کہ لینڈکروزر اور بڑا بنگلہ ہو،وہ چاہتے تھے کہ ان کا ایک نام ہو وہ انہیں اللہ نے دے دیا۔
کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ طاہر القادری کا کسی مسلک سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ احمد رضاخاں بریلوی کا مشن دیگر لوگوں کو چلانے دیں اور پاکستان کے لوگوں پر رحم کریں ۔