”میں اس ایک سیاستدان سے رہنمائی لینا چاہتا ہوں“ چیف جسٹس نے اعلان کردیا، کون سا سیاستدان ہے؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

”میں اس ایک سیاستدان سے رہنمائی لینا چاہتا ہوں“ چیف جسٹس نے اعلان کردیا، ...
”میں اس ایک سیاستدان سے رہنمائی لینا چاہتا ہوں“ چیف جسٹس نے اعلان کردیا، کون سا سیاستدان ہے؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ وہ میاں رضا ربانی سے مل کر رہنمائی لینا چاہتے ہیں، اگر پارلیمنٹیرینز میرے پاس آنا چاہتے ہیں تو بےشک آئیں سماجی معاملات پر پارلیمنٹیرینز سے ملنے کیلئے تیارہوں۔
زینب قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے سینیٹر اعتزاز احسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے اختیار سے تجاوز نہیں کرسکتے ایسا قانون بنایا جائے جس سے ملزمان کو سزائیں مل سکیں، اعتزاز احسن زینب کے معاملے کو اٹھاتے ۔ بدقسمتی سے طیبہ اور زینب جیسے واقعات کی روک تھام کاقانون نہیں بنایاگیا۔

متعلقہ خبر: تحقیقات اور تفتیش پر کانفرنس کررہے ہیں، جسٹس کھوسہ پولیس افسران سے خطاب کریں گے: چیف جسٹس
انہوں نے کہا کہ عدلیہ اورپارلیمنٹ کے درمیان اجنبیت ختم کرناچاہتے ہیں قانون میں نقائص دورکرناہم سب کی ذمہ داری ہے ہم سب نے مل کر یہ کام کرنا ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی سے مل کر رہنمائی لینا چاہتے ہیں ، اگر پارلیمنٹیرینز میرے پاس آنا چاہتے ہیں تو بےشک آئیں سماجی معاملات پر پارلیمنٹیرینز سے ملنے کیلئے تیارہوں کیونکہ یہ کام افراد نے نہیں اداروں نے مل کر کرنا ہے۔