ہاؤسنگ سوسائٹی معاملہ، علیم خان اپنے ساتھ ایک اور اہم ترین شخصیت کو بھی لے ڈوبے، گھیرا تنگ

ہاؤسنگ سوسائٹی معاملہ، علیم خان اپنے ساتھ ایک اور اہم ترین شخصیت کو بھی لے ...
ہاؤسنگ سوسائٹی معاملہ، علیم خان اپنے ساتھ ایک اور اہم ترین شخصیت کو بھی لے ڈوبے، گھیرا تنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی پارک ویو سوسائٹی کی قانونی حیثیت جانچنے اور کارروائیوں کی تفصیلات جاننے کیلئے نیب نے ڈائریکٹر ایل ڈی اے کو طلب کر لیا  اور   سابق ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن پلاننگ ونگ شیخ قیوم کو شامل تفتیش کر لیا ،نیب کی جانب سے شیخ قیوم کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

 روزنامہ دنیا کے مطابقسابق ڈائریکٹر سے پارک ویو سوسائٹی کی قانونی حیثیت جانچنے کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی جس میں پوچھا جائے گا کہ سوسائٹی میں ایل ڈی اے سے منظوری کے بغیر تعمیرات کیسے کی گئیں اور غیر قانونی سوسائٹی ہونے کے باوجود پلاٹوں کی خریدوفروخت کو کیوں نہ روکا گیا۔

موجودہ ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن پلاننگ محمد مزمل نے سوسائٹی کی موجودہ قانونی حیثیت کے حوالے سے بتایا ہے کہ پارک ویو سوسائٹی تاحال غیر قانونی ہے ،ایل ڈی اے کوسوسائٹی کی منظوری کیلئے ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا جبکہ ایل ڈی اے نے سوسائٹی کو منظور کروانے کے نوٹس بھی جاری کیے ہیں مگر سوسائٹی انتظامیہ تاحال ہٹ دھرمی پر برقرار ہے۔