زینب قتل کیس، جے آئی ٹی نے ایسے ضلع سے پولیس کی ٹیم منگوالی جس نے صرف 7 دن میں ایسا ہی کیس حل کرکے سب کو حیران کردیا تھا

زینب قتل کیس، جے آئی ٹی نے ایسے ضلع سے پولیس کی ٹیم منگوالی جس نے صرف 7 دن میں ...
زینب قتل کیس، جے آئی ٹی نے ایسے ضلع سے پولیس کی ٹیم منگوالی جس نے صرف 7 دن میں ایسا ہی کیس حل کرکے سب کو حیران کردیا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) زینب قتل کیس کی جے آئی ٹی نے تفتیش کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی سربراہی میں وہاڑی پولیس سے ٹیم طلب کرلی ہے۔ خیال رہے کہ وہاڑی پولیس نے ایک ماہ قبل تحصیل میلسی میں زہرہ زیادتی و قتل کیس کو 7 دن کے اندر ٹریس کیا تھا۔
زینب قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی محمد ادریس نے ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک کی سربراہی میں وہاڑی پولیس سے تفتیشی ٹیم کو قتل کیس کی تحقیقات کیلئے طلب کرلیا ہے۔ اسی ٹیم نے وہاڑی میں 7 سالہ بچی زہرہ کے قتل کیس کو 7 روز میں ٹریس کیا تھا۔


واضح رہے کہ میلسی میں ملزم آصف نے 12 ربیع الاول کو 7 سالہ ننھی بچی زہرہ کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کرکے اس کی لاش فدہ نہر کے قریب گڑھا کھود کر دفن کردی تھی۔

واقعے کا پتہ چلنے پر پورے شہر نے احتجاج کیا جس پر ڈی پی او نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر12 دسمبر کو ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں 14 دسمبر کی شب ملزم ایک پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔

ملزم آصف بچوں سے جنسی زیادتی کا عادی مجرم تھا ، اس نے پہلے بھی ایک بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس پر اسے 7 سال قید ہوئی تھی اور وہ 2016 میں رہا ہوا تھا۔