اب گاڑی چوری ہونا ناممکن، پاکستانی نوجوان نے ایسی موبائل ایپ بنالی کہ پورا پاکستان عش عش کر اٹھا

اب گاڑی چوری ہونا ناممکن، پاکستانی نوجوان نے ایسی موبائل ایپ بنالی کہ پورا ...
اب گاڑی چوری ہونا ناممکن، پاکستانی نوجوان نے ایسی موبائل ایپ بنالی کہ پورا پاکستان عش عش کر اٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور کے نوجوان انجینئر نے گھر بیٹھے اپنی گاڑی کا کنٹرول موبائل فون کے ذریعے اپنے ہاتھ میں رکھنے کی سافٹ ویئر ایپلیکیشن تیار کرلی۔
جیونیوز کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے نوجوان انجینئر ڈاکٹر اختر خلیل نے ایسا سسٹم متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے اب آپ ایک کٹ نصب کرکے گاڑی کو اپنے موبائل کے ذریعے کنٹرول کرسکتے ہیں اور گاڑی کو چوروں سے بھی بچا سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 'اس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پاس ورڈ کے بغیر کام نہیں کرتی، جس شخص کے پاس اس کا پاس ورڈ ہوگا، صرف وہی اسے کنٹرول کرسکے گا،دوسری جانب گاڑی کی چابی گم ہوجانے پر بھی اس موبائل فون ایپلیکشن کے ذریعے گاڑی اسٹارٹ کی جاسکے گی،اس کٹ کی بدولت آپ سردیوں میں گاڑی کا ہیٹر اور گرمیوں میں اے سی گاڑی اسٹارٹ کرنے سے 5 منٹ پہلے ہی کمرے میں بیٹھے بیٹھے آن کرسکتے ہیں‘۔
رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوان انجینئر کی ہر ممکن مدد کرے گی، اس سمارٹ فون ایپ کے ذریعے آپ کی گاڑی چوری نہیں ہوسکتی اور آپ اسے ٹریک بھی کر سکتے ہیں، اس میں بہت سارے فیچرز ہیں اور ہمیں اسے ایک بزنس ماڈل میں تبدیل کرنا ہے۔
برطانیہ سے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کرنے والے انجینئر ڈاکٹر اختر خلیل کا کہناتھا کہ وہ اس منصوبے کے ذریعے خیبر پختونخوا میں 3 سالوں کے دوران 2 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار مہیا کرسکتے ہیں۔ویڈیو دیکھئے