ملکی اقتصادی ترقی کیلئے تمام اداروں کو مل کر کام کرناچاہیے : صدر پاک چین جوائنٹ چیمبرآف کامرس

ملکی اقتصادی ترقی کیلئے تمام اداروں کو مل کر کام کرناچاہیے : صدر پاک چین ...
ملکی اقتصادی ترقی کیلئے تمام اداروں کو مل کر کام کرناچاہیے : صدر پاک چین جوائنٹ چیمبرآف کامرس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) ُپاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ایس ایم نوید نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی سے متعلقہ تمام سرکاری اور نجی اداروں کو قومی خود انحصاری کی منزل حاصل کرنے کیلئے ملکر کام کرنا چاہیے اور اس مقصد کیلئے مشترک دائرہئِ کار کومزید مو¾ثر بنانے کیلئے منصوبہ بند طریقے سے آگے بڑھنا چاہیے۔یہ بات انہوں نے پاک چین جوائینٹ چیمبر اور پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے مابین طے پانے والے ایک معاہدہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اداروں کے اشتراک سے اقتصادی ترقی کی حامل خدمات کا نہ صرف دائرہ کار وسیع بنایا جا سکتا ہے بلکہ خدمات کے معیار کو بھی بہتر کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی بی آئی ٹی کے ساتھ انکے حالیہ معاہدے سے تجارت ، صنعت اور سرماےہ کاری کے فروغ سے متعلق ٹھوس کوششیں سامنے آسکیں گی۔جس سے بیرونی سرمایہ کاروں کے سا تھ ساتھ ملکی سرمایہ کاروں بھی فائد ہ پہنچے گا اور بالخصوص چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے حوالے سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہو سکیں گے۔
ایس ایم نوید نے بتاےاکہ متذکرہ معاہدے کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دیکر سرمایہ کاری کی فضا کو سازگار بنانا ہے اور اس راہ میں حائل مشکلات اور مسائل کو دور کر نا ہے۔ اُنہوں نے کہا پاک چین چیمبر اور پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ انیڈ ٹریڈمل کر ایسی پالیسےاں اور حکمت عملےاں متعارف کرائیں گے جن سے پاکستان میں سرماےہ کاری کےلئے دوستانہ ماحول جنم لے گا ۔انہوں نے اُمید کی کہ اس معاہدے سے پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری کو خصوصی طور پر فروغ مل سکے گا۔
ایس ایم نوید نے کہا کہ پاک چین جوائینٹ چیمبر تجارتی ترقی کا ایک ایسا ادارہ ہے جس کی بنےاد چین اور پاکستان کی کاروباری برادری کے درمےان تعلقات کو مظبوط بنانے اور رکاوٹوں کو ختم کر کے کاروبار کی راہیں ہموار کرنے کیلئے رکھی گئی ہے ۔ انہوں نے مشترکہ معاہدے کی تشکیل کے حوالے سے پی بی آئی ٹی کے چیف ایگزیکٹو آفسیر جہانزیب برانہ کے پر خلوص تعاون کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انکے تعاون سے پنجاب میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کا عمل پہلے سے زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

مزید :

بزنس -