مانسہرہ میں 2گروپوں میں فائرنگ ، 3بھائی جاں بحق، 2زخمی

مانسہرہ میں 2گروپوں میں فائرنگ ، 3بھائی جاں بحق، 2زخمی
مانسہرہ میں 2گروپوں میں فائرنگ ، 3بھائی جاں بحق، 2زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانسہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) مانسہرہ میں 2گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3بھائی جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے ماڑی میں 2گروپوں کے درمیان جائیداد کے تناز ع پر گولیاں چل گئیں ، فائرنگ کے باعث5افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 3بھائی موقع پر ہی د م توڑ گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاشوں سمیت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہناہے کہ دونوں گروپوں میں کافی عرصہ سے جائیداد کا تنازعہ چلا آرہاتھا ،تاہم واقعہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں