’بستر میں یہ کام کرنے سے آپ باآسانی جسم کی چربی پگھلا سکتے ہیں‘ سائنسدانوں نے وزن کم کرنے کا سب سے آسان ترین طریقہ بتادیا

’بستر میں یہ کام کرنے سے آپ باآسانی جسم کی چربی پگھلا سکتے ہیں‘ سائنسدانوں ...
’بستر میں یہ کام کرنے سے آپ باآسانی جسم کی چربی پگھلا سکتے ہیں‘ سائنسدانوں نے وزن کم کرنے کا سب سے آسان ترین طریقہ بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک)زیادہ سونے سے وزن بڑھنے کے بارے میں تو سنا تھا لیکن برطانوی سائنسدانوں نے یہ کہہ کر سب کو حیران کردیا ہے کہ نیند میں اضافہ کرکے وزن کم بھی کیا جاسکتا ہے۔ اخبار ٹیلی گراف کے مطابق کنگز کالج لندن کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ اوسط نیند سے کچھ زیادہ سوتے ہیں ان میں میٹھی اشیاءاور زیادہ کاروبوہائیڈریٹس والی غذاﺅں کے استعمال کا رجحان قدرے کم ہوتا ہے، جو وزن میں کمی باعث بنتا ہے۔
تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ضرورت سے کم نیند موٹاپے کا باعث بنتی ہے کیونکہ نیند کی کمی کی وجہ سے ہمارے جسم میں ہارمونز کا توازن بگڑتا ہے جس کی وجہ سے ہم میٹھی اور کاربوہائیڈریٹ والی غذاﺅں کی طلب زیادہ محسوس کرتے ہیں، جو وزن میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند میں اوسطاً ڈیڑھ گھنٹے کا اضافہ کردیا جائے تو تقریباً ایک ہفتے میں ہی مثبت نتائج آنا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس تحقیق میں 21افراد کی نیند اور وزن میں تبدیلی کے تعلق کا مشاہدہ کیا گیا۔ ان افراد کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ان میں سے ایک گروپ 7گھنٹے کی اوسط نیند لیتا رہا، دوسرا گروپ ساڑھے پانچ گھنٹے اور تیسرا گروپ ساڑھے آٹھ گھنٹے نیند لیتا رہا، جبکہ انہیں ایک جیسی خوارک دی گئی۔ ایک ہفتے بعد لئے گئے اعدادوشمار سے معلوم ہوا کہ جو لوگ ساڑھے پانچ گھنٹے کی نیند لے رہے تھے ان کے وزن میں کچھ اضافہ ہوچکا تھا، جو لوگ ساڑھے آٹھ گھنٹے کی نیند لے رہے تھے ان کے وزن میں کمی ہوئی تھی، جبکہ سات گھنٹے کی اوسط نیند لینے والوں کا وزن جوں کا توں تھا۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے ’امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن‘ میں شائع کی گئی۔