نیپرا نے 2021 تک گرمیوں میں بجلی کی انتہائی اوقات میں طلب ورسدکے متوقع اعدادوشمارجاری کردئیے

نیپرا نے 2021 تک گرمیوں میں بجلی کی انتہائی اوقات میں طلب ورسدکے متوقع ...
نیپرا نے 2021 تک گرمیوں میں بجلی کی انتہائی اوقات میں طلب ورسدکے متوقع اعدادوشمارجاری کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیپرا نے 2021 تک گرمیوں میں بجلی کی انتہائی اوقات میں طلب ورسدکے متوقع اعدادوشمارجاری کردئیے جس کے مطابق30جون2018 تک بجلی کی پیداوارانتہائی اوقات میں 24ہزار640میگاواٹ ہوگی جو ملکی ضروریات کے لئے کافی ہوگی تاہم ترسیلی و تقسیمی نظام میں خرابی کی صورت میں لوڈ شیڈنگ کا خدشہ ہوسکتاہے۔
نیپرا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ2019میں پیک آورزمیں دستیاب بجلی کاتخمینہ 26ہزار 663میگاواٹ ہے، جبکہ اسی سال پیک آورزمیں طلب سے224میگاواٹ اضافی بجلی دستیاب ہوگی۔2020میں پیک آورز میں بجلی کا تخمینہ طلب سے 1334میگاواٹ زیادہ ہے جبکہ دستیاب تخمینہ29ہزار 59میگاواٹ ہے۔2021میں پیک آورزمیں دستیاب بجلی کا تخمینہ طلب سے4694میگاواٹ زیادہ ہے جبکہ اس سال دستیاب بجلی پیک آورزمیں 33ہزار 776میگاواٹ ہوگا۔
نیپرا نے یہ اعدادوشمار نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کی فراہم کردہ معلومات پر جاری کیے ہیں۔