کسان اتحاد نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دے دیا

کسان اتحاد نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دے دیا
کسان اتحاد نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دے دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کسان اتحاد نے لاہورمیں پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دے دیا۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ فی کلو آلو کی قیمت 12 روپے مقرر کی جائے۔

پاکستان کسان اتحاد کے تحت پنجاب کے 12 اضلاع کے کاشتکاروں نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دے دیا۔ دھرنا دینے والے کسان وہ ہیں جو آلو کی کاشت کرتے ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ان سے آلو 4 روپے کلو کے حساب سے خریدا جارہا ہے جبکہ فی کلو آلو کی لاگت 9 روپے ہے اس لیے حکومت آلو کی قیمت 12 روپے کلو مقرر کرے۔

کسان اتحاد نے اپنے مطالبات کے حق میں مال روڈ چیئرنگ کراس ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری بھی چیئرنگ کراس پہنچ گئی ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ان کے مطالبات نہ مانے تو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /پنجاب /لاہور