امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئی

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد ایک بار پھر تاخیر کا شکار ...
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زادکی پاکستان آمد تاخیر کا شکار ہوگئی۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کو زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد میں مبینہ تاخیر سے آگاہ نہیں کیا گیا۔امریکی نمائندہ خصوصی کی پاکستان آمد کا شیڈول 2 بار تبدیل کیا گیا،انہوں نے شیڈول کے مطابق آج سہ پہر پاکستان پہنچنا تھا۔

امریکی حکام کی طرف سے ہونے والے شیڈول میں تبدیلی کے بعد انہیں آج رات 8 بجے کابل سے اسلام آباد پہنچناتھا۔دوسری بار شیڈول بدل کر ان کی آمد کا وقت 9 سے رات 12 بجے کے درمیان بتایا گیا تھا لیکن اب وہ کل صبح 7 سے 8 کے درمیان بذریعہ خصوصی طیارہ اسلام آباد آئیں گے۔

مزید : قومی