دعا ہے2019 ء ہمارے لئے خوشیوں کا سال ثابت ہو:زارا شاہ

دعا ہے2019 ء ہمارے لئے خوشیوں کا سال ثابت ہو:زارا شاہ
 دعا ہے2019 ء ہمارے لئے خوشیوں کا سال ثابت ہو:زارا شاہ

  

لاہور (فلم رپورٹر) ٹی وی اداکارہ اور ماڈل زارا شاہ نے دعا کی ہے کہ 2019 ء ہمارے لئے خوشیوں سے بھرا سال ثابت ہو اور غریب عوام کو مہنگائی سے نجات حاصل ہو اور ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہو انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ سال کام کے حوالے سے اچھا ہو گا کیوں کہ اس سال میں اپنے کیرئیر کے اہم پراجیکٹس کرنے جا رہی ہوں جنہیں گزشتہ دنوں سائن کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس سال میرے ڈرامہ سیریل آن ائیر جائیں گے جن میں بڑی محنت سے اپنے کیریکٹر کئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سال ٹی وی پر کام کا حصول اور زیادہ مشکل ہو جائے گا کیوں کہ پہلے ہی مارکیٹ میں سینکڑوں ڈرامے ڈبوں میں بند پڑے موجود ہیں اب وہ ہی ڈرامے آن ایئر ہوں گے جن کی پروڈکشن مضبوط ہو گی انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی صلاحیتوں پر پورا یقین ہے اس سال میری صلاحتیں ضرور رنگ لائیں گی۔ان کاکہنا تھا کہ اب شوبز انڈسٹری میں مقابلے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے یہ بہت اچھی بات ہے اس سے ٹیلنٹ میں اضافہ ہورہا ہے۔

جبکہ نئے آنے والوں کو بھی اپنا کام ٹی وی اور فلموں میں دکھانے کا موقع مل رہا ہے ۔

مزید : کلچر