’’ ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

’’ ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی
 ’’ ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

  

لاہور(فلم رپورٹر)سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی زندگی پرمبنی فلم ’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی۔پاکستان سنسربورڈ کے چیئرمین دانیال گیلانی نے فلم ’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ کی پاکستان میں نمائش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنسربورڈ نے فلم کوپاکستان میں ریلیزکے لیے کلیئر کردیا ہے۔ فلم پروڈیوسرجینتی لال نے ’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت ملنے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پاکستانی شائقین بھی اس فلم سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔جینتی لال نے مزید کہا بطورکرکٹرمیں نے عمران خان کی ہمیشہ تعریف کی ہے اوراب بطور وزیر اعظم میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں، میں پاکستانی سنسر بورڈ کا بھی مشکورہوں جنہوں نے فلم کو ریلیز کی اجازت دی۔واضح رہے کہ فلم ’’دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘‘ میں اداکار انوپم کھیر نے سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کا مرکزی کردارنبھایا ہے جب کہ دیگرکاسٹ میں اداکار اکشے کھنا بھی شامل ہیں۔ فلم 18 جنوری کو پاکستان میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر