صرف ان فلموں میں کام کروں گی جو میرے لئے باعث فخر ہوں،ریشم

صرف ان فلموں میں کام کروں گی جو میرے لئے باعث فخر ہوں،ریشم
 صرف ان فلموں میں کام کروں گی جو میرے لئے باعث فخر ہوں،ریشم

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل ریشم نے کہا ہے کہ میں فلم انڈسٹری سے اس وقت کنارہ کشی اختیار کی جب میرے حصے میں بہت برا کام آرہا تھامیں پنجابی فلموں میں صرف اس ڈر کے ساتھ کام کیا کہ کہیں میرا نام شوبز لسٹ میں سے ختم نہ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ اب موجودہ دور میں بھی جن فلموں میں کام کی آفرز آتی ہیں ان میں میرے صرف دوچار سین ہوتے ہیں اسی وجہ سے میں ان فلموں میں کام کرنے سے ہی انکار کر دیتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اب صرف ان فلموں میں کام کروں گی جو میرے لئے باعث فخر ہوں۔

مزید : کلچر