ڈرامہ سیریل ’’شیشے نی اکھ‘‘ مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

ڈرامہ سیریل ’’شیشے نی اکھ‘‘ مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے
 ڈرامہ سیریل ’’شیشے نی اکھ‘‘ مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

  

لاہور( فلم رپورٹر) ایسے ڈرامے بہت کم ہوتے ہیں جو اپنی پہلی قسط میں ہی ناظرین کی توجہ حاصل کر لیں اور ناظرین اس کی اگلی قسط کا بے چینی سے انتظار شروع کر دیں پی ٹی وی اسلام آباد سنٹر سے حال ہی میں شروع ہونے والا ریجنل ڈرامہ سیریل ’’ شیشے نی اکھ‘‘ جو اپنی مضبوط کہانی ،خوبصورت لوکیشنز اور جاندار کاسٹ اور بہترین ادکاری کی وجہ سے پسندیدگی کی سند حاصل کر چکا ہے ابھی اس کی 2قسطیں آن ائیر ہوئی ہیں 13 اقساط پر مشتمل 50 منٹ دورانیہ کی اس ڈرامہ ’’شیشے نی اکھ‘‘کی کہانی پوٹھوہار کے دو بااثر خاندانوں کی عرصہ دراز سے چلتی آپسی چپقلش اور دشمنی کے گرد گھومتی ہے مختصر یہ کہ حوس لالچ اور خود غرضی میں گر کر انسان ایسی دلدل میں پھنس جاتا ہے جہاں سے وہ کبی بھی نکل نہیں پاتا اسلم بھٹی کی لکھی اس کہانی کے پروڈیوسر نسیم احمد عارف ہیں اس ڈرامہ کے نمایاں فنکاروں میں باطن فاروقی ،مرید عباس ،ساجدہ ارشد ،شبانہ کنول، عالیہ یاسمین سمیت دوسرے بہت سارے فنکار شامل ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’’شیشے نی اکھ‘‘ پی ٹی وی کے کامیاب ڈراموں میں ایک خوبصورت اضافہ سمجھا جا رہا ہے۔پی ٹی وی اسلام آباد سنٹر سے حال ہی میں شروع ہونے والا ریجنل ڈرامہ سیریل ’’ شیشے نی اکھ‘‘ جو اپنی مضبوط کہانی ،خوبصورت لوکیشنز اور جاندار کاسٹ اور بہترین ادکاری کی وجہ سے پسندیدگی کی سند حاصل کر چکا ہے ۔

مزید : کلچر