ابھیشیک والدہ سے زیادہ ایشوریا سے ڈرتے ہیں:شویتا

ابھیشیک والدہ سے زیادہ ایشوریا سے ڈرتے ہیں:شویتا
 ابھیشیک والدہ سے زیادہ ایشوریا سے ڈرتے ہیں:شویتا

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن نندا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بھائی ابھیشیک بچن اپنی والدہ سے زیادہ اپنی بیوی سے ڈرتے ہیں۔اداکارابھیشیک بچن نے حال ہی میں بالی ووڈ ہدایت کار وپروڈیوسر کرن جوہر کے شو’’کافی ود کرن‘‘ سیزن 6 میں اپنی بہن شوینا نندا کے ساتھ شرکت کی جہاں دونوں بہن بھائیوں نے ایک دوسرے کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔شو کے پرومو کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ریپڈ فائرراؤنڈ کے دوران کرن جوہر نے ابھیشیک بچن سے سوال کیا کہ وہ اپنی والدہ جیا بچن سے زیادہ ڈرتے ہیں یا اپنی بیوی ایشوریا سے؟ ابھیشیک بچن نے جواب دیا کہ وہ اپنی والدہ جیا بچن سے زیادہ ڈرتے ہیں۔تاہم ان کی بہن شویتا نندا نے اپنے بھائی کے جھوٹ کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ ابھیشیک ایشوریا سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ شویتا کے حقیقت بیان کرنے پرابھیشیک گھبراگئے اور ان سے ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے کہا یہ میرا ریپڈ فائر راؤنڈ ہے لہٰذا تمہیں جواب نہیں دینے چاہئیں۔

مزید : کلچر