سپر ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، سبزہ زار لائنز اور ینگ کریسنٹ کی جیت

سپر ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، سبزہ زار لائنز اور ینگ کریسنٹ کی جیت

لاہور (آن لائن) پہلے لاہور سپر کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے میچ میں سبزہ زار لائنز نے دہلی جمخانہ کو سات وکٹ سے اور دوسرے میچ میں ینگ کریسنٹ کلب نے البلال کلب کو 33 رنز سے ہرادیا۔ پہلے میچ میں دہلی جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں 123 رنز بنائے۔عثمان وحید نے 22، علی احمد نے 41، سلمان بٹ نے 36 رنز بنائے۔ عبداللہ نے 10 رنز کے عوض تین عنصر خان، خان قریشی، محمد عاطف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سبزہ زار لائنز نے مطلوبہ سکور 124 رنز تین وکٹ کے نقصان پر پوراکرکے سات وکٹ سے میچ جیت لیا۔ محسن پرویز نے 73، وسیم نے 21، محمد عاطف نے 20 رنز بنائے۔ سلمان بٹ اور محمد شعیب نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔ دوسرے میچ میں ینگ کریسنٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں 132 رنز بنائے۔ محمد علی نے 33، محمد ارسلان نے 135 اور سبحان احمد نے 32 رنز بنائے۔ طلحہ پرویز، راؤ خیام،محمد محسن نے 27,45,26 رنز کے عوض دو دو وکٹ حاصل کئے۔ البلال کلب 99 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

عامر مغل نے 27، اقرار علی نے 28 رنز بنائے۔ رانا تبارک علی اور ارسلان خان نے 17 اور 20 رنز کے عوض تین تین وکٹ حاصل کئے۔ امپائری کے فرائض شکیل احمد اور ریاض الدین نے انجام دیئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی