امریکن لائسٹف سکول کے حطیم رانا کی تباہ کن باؤلنگ 7کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)امریکن لائسٹف سکول کے طالبعلم حطیم رانا کی تباہ کن باؤلنگ کے سبب عبدالقادر کرکٹ اکیڈمی نے کنگسٹن کالج کو دس وکٹوں سے ہرا دیا،حطیم رانا نے صرف 13رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،اور مین آف دی میچ کے حقدار ٹھرے،تفصیلات کے مطابق امریکن لائسٹف سکول کے طالبعلم حطیم رانا کی شاندار باؤلنگ کے سبب عبدالقادر کرکٹ اکیڈمی نے دوستانہ میچ میں کنگسٹن کالج کی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دے دی ،مین آف دی میچ اور ابھرتے ہوئے سٹار حطیم رانا نے ’’روزنامہ پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری پرفارمنس کا کریڈٹ میرے کوچز سلمان قادر اور محمد سرفراز کو جاتا ہے جنہوں نے مجھ پر محنت کی اور میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں آئندہ بھی اپنی ایسی پرفارمنس جاری رکھوں گا جو میری اکیڈمی کی جیت میں اہم ثابت ہو ۔