پی سی بی کو پی ایس ایل کیلئے نئے سکیورٹی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل

پی سی بی کو پی ایس ایل کیلئے نئے سکیورٹی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کیلئے نئے سکیورٹی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر لی اور سلسلے میں لیفٹیننٹ کرنل (ر) آصف محمود پی سی بی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ تعینات کردیا گیا ۔ آصف محمود کی تعیناتی کرنل (ر) محمد اعظم کے استعفی کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی ۔کرنل (ر) محمد اعظم پی سی بی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی و اینٹی کرپشن کے عہدے پر تعینات تھے ۔پی سی بی نئے ڈائریکٹر سیکیورٹی و اینٹی کرپشن کی تعیناتی کیلئے اسامی ایڈورٹائز بھی کریگا ۔نئے ڈائریکٹر سیکیورٹی و اینٹی کرپشن کی تعیناتی تک لیفٹیننٹ کرنل (ر) آصف معاملات دیکھیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی