شاہد آفرید ی 900پروفیشنل میچز کھیلنے والے پہلے پاکستانی

شاہد آفرید ی 900پروفیشنل میچز کھیلنے والے پہلے پاکستانی
 شاہد آفرید ی 900پروفیشنل میچز کھیلنے والے پہلے پاکستانی

  

ڈھاکہ( آن لائن )پاکستانی آ ل راؤنڈر شاہد خان آفریدی پروفیشنل کرکٹ میں 900میچز کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔38سالہ شاہد آفریدی نے یہ اعزاز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران حاصل کیا، سابق قومی کپتان اب تک900میچز میں 24.76کی اوسط سے 20633 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 21سنچریاں اور98نصف سنچریاں شامل ہیں جب کہ28.68کی اوسط سے 1088 شکار بھی ان کے نام ہیں ، وہ اب تک پروفیشنل کرکٹ میں 800سے زیادہ چھکے بھی لگا چکے ہیں ،انہیں 21مرتبہ میچ میں پانچ یا اس سے زیادہ شکار کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور316کیچز بھی تھام چکے ہیں ۔اس سے قبل شاہد آفریدی ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 4000رنز اور300وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بنے تھے ۔ 38سالہ شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرتے ہوئے سلہٹ سکسرز کے خلاف یہ سنگ میل عبور کیا تھا ۔شاہد آفرید ی اب تک 286ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 18.78کی اوسط سے4057رنز سکور کرچکے ہیں جن میں ایک سنچری اور9نصف سنچریاں شامل ہیں۔

، مایہ ناز آل رانڈراب تک21.99کی اوسط سے312وکٹیں بھی اپنے نام کرچکے ہیں ۔شاہد آفریدی سے قبل ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بھی یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں ۔ شاہد آفریدی اب تک286 ٹونٹی ٹونٹی میچز میں33مرتبہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی