آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس

آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس

لاہور(پ ر) آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عام میں ممبران کوآپریٹوز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ تمام ایجنڈے کو محکمہ کوآپریٹوز کے سلامت باجوہ کی موجودگی میں منظور کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سوسائٹی چودھری عدیل نے کہا ہے کہ ہم شب ور وز سوسائٹی کے لئے محنت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سوسائٹی میں مکینوں بہت ساری سہولیات مہیا کی ہیں۔ جس میں سڑکیں بنوائی ہیں تاکہ ممبران کو آمد و رفت میں کوئی دشواری نہ آئے اس کے علاوہ 80فیصد سٹریٹ لائٹس کا کام مکمل کرا دیا ہے، اس کے علاوہ لیسکو سے ایک کروڑ 34لاکھ کم کرا کر 34لاکھ کروا لیا گیا ہے اور سکیورٹی کے حوالے سے سکیورٹی گارڈز کی تعداد میں اضافہ کیا اور انہیں جدید اسلحہ سے لیس کیا گیا تاکہ ممبران سوسائٹی کو تحفظ کا احساس ہو ۔ اجلاس کے موقع پر صدر سوسائٹی منور حسین شاہ ،نائب صدر قاضی جاوید اسلم، چیئرمین ایکشن کمیٹی محمد عرفان ممبران سوسائٹی زاہد وڑائچ، عامر علی و دیگر نے شرکت کی۔ سوسائٹی میں بہترین کام کرنے ممبران نے سیکرٹری چودھری عدیل کو داد دی اور خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر چودھری عدیل نے کہا ہے کہ میرے دروازے ممبران کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔

مزید : کامرس