6ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں 40۔35فیصد کمی

6ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں 40۔35فیصد کمی

کراچی(اکنامک رپورٹر)رواں مالی سال 2018-19 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2018)کے دوران خدمات کے شعبہ میں تجارتی خسارے میں35.40فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔اس دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 1.39فیصد اضافہ اور درآمدات میں 17.33فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔وفاقی ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2018-19 کی پہلی ششماہی کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات کا حجم 2ارب 17 کروڑڈالر تک رہا۔گزشتہ مالی سال2017-18 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2017)کے دوران 30کروڑ ڈالر کے اضافے سے 2 ارب 14کروڑڈالر کی برآمدات کی گئیں۔اس طرح برآمدات میں 1.39فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔دوسری جانب رواں مالی سال 2018-19 کی پہلی ششماہی کے دوران خدمات کے شعبہ کی درآمدات کا حجم 3ارب60کروڑڈالر تک رہا۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 75کروڑ ڈالر کی کمی سے 4 ارب 35کروڑڈالر کی درآمدات کی گئیں۔اس طرح خدمات کے شعبہ کی درآمدات میں 17.33 فیصد کم رہی ، نتیجتا خدمات کے شعبے کا تجارتی خسارہ گذشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے 2ارب 16کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 78کروڑ 50لاکھ ڈالر کمی سے ایک ارب 43کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا اور خسارے میں 35.40فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

مزید : کامرس