کاغذ کی بڑھتی قیمتوں پر فوری قابو پایا جائے ‘ پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن

کاغذ کی بڑھتی قیمتوں پر فوری قابو پایا جائے ‘ پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن

لاہور(نیوز رپورٹر)آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سینئر لیڈر خامس سعید بٹ نے کاغذ کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قیمتیں فوری طور پر کم نہ کی گئیں تو نہ صرف اس تجارت سے وابستہ تجارت شدید متاثر ہونگے بلکہ عام افراد بھی تعلیم سے محروم ہوجائیں گے۔ خامس سعید بٹ نے کہا کہ حکومت کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا اور کاغذ کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے جلد از جلد اقدامات اٹھائے۔ خامس سعید بٹ نے کہا کہ آئے روز کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے متوسط طبقہ پریشان ہے اور کاپیاں کتابیں مہنگی ہونے کی وجہ سے تعلیم ان کے بچوں کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملوں کی اجارہ داری ختم کیے بغیر کاغذ کی قیمتیں کم کرنا ممکن نہیں ہوگا لہذا حکومت اس مسئلے کو جلد کنٹرول کرے۔

مزید : کامرس