ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی

ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی

ہانگ کانگ (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جو اضافے پر بند ہوئیں۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 195.59 پوائنٹ (0.96 فیصد) بڑھ کر 20555.29 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 12.99 پوائنٹ (0.85 فیصد) اضافے کے ساتھ 1542.72 پوائنٹ پر بند ہوا۔ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں دوپہر کے بعد 1.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔شنگھائی انڈیکس 1.4 فیصد، ٹوکیو 1 فیصد جبکہ سیؤل، شنگاپور، تائپے اور ممبئی سٹاکس میں ایک فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سڈنی، ولنگٹن اور جکارتا سٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی کی صورتحال رہی۔

مزید : کامرس