شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، ڈاکٹر احسان بیٹنی

شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، ڈاکٹر احسان بیٹنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک کے شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی صوبائی حکومت شہریوں کو صحت کی سہولیات کی دستیابی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور بنیادی مراکز صحت پر آنے والے مریضوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ضلع بھر کے تمام مراکز صحت فعال کر دئیے گئے ہیں جہاں ادویات موجود ہیں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل کا عملہ ہمہ وقت اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر احسان اللہ بیٹنی نے میڈیا کے نمائندو ں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ڈی ایچ کیو ہسپتال فعال انداز میں کام کر رہا ہے جہاں پر ٹانک کے شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور اس کے لئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں اور اس کے لئے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ٹانک کے تمام دیہی مراکز صحت کو فعال کیا جا چکا ہے جہاں پر صحت کے حوالے سے شہری مستفید ہو رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو ٹانک اور مراکز صحت پر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے شہری کسی بھی شکایات کی صورت میں براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ٹانک مراکز صحت اور ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے علاج کو یقینی بنانے اور ان کو سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی طور پر کوشاں ہے ۔