گوادر میں سعودی آئل ریفائنری کے قیام سے معیشت مستحکم ہوگی ، افتخار بشیر

گوادر میں سعودی آئل ریفائنری کے قیام سے معیشت مستحکم ہوگی ، افتخار بشیر

لاہور(نیوز رپورٹر) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے کہا ہے کہ گوادر میں10ارب ڈالر سے لگائی جانے والی آئل ریفائنری کے قیام سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور اس کا قیام پاکستان اور سعودی عرب کے تعلق کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ افتخاربشیر چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب کی سی پیک میں پارٹنر شپ اور آئل ریفائنری سے پاکستان معاشی ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ گوادر ایک سٹریٹجک اہمیت ہے گوادر پورٹ کے ذریعہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت میں بڑے پیمانے پر توسیع ہوگی انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی گوادر پورٹ میں آئل ریفائنری کا قیام گوادر پورٹ کی اہمیت کے باعث ہے گوادر ریفائنری کے ذریعہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے علاوہ سنٹرل ایشیاء تک مصنوعات برآمد کرسکے گا ۔

مزید : کامرس