صوابی ، ٹرکوں کے مابین تصادم ،کنڈیکٹر جاں بحق

صوابی ، ٹرکوں کے مابین تصادم ،کنڈیکٹر جاں بحق

صوابی (بیورورپورٹ)صوابی جہانگیرہ روڈ پر پولیس چیک پوسٹ شیر آباد کے قریب بھاری پتھروں سے بھرے ٹرک سمیت دو ٹرکوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں کنڈیکٹر جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ چھوٹا لاہور اور تورڈھیر پولیس موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122کی ٹیموں نے ٹرک کے کیبن کو کاٹ کر لاش اور زخمی کو نکالا پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق ڈرائیور گل محمد نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹرک نمبر C3239میں سنگ مر مر کے پتھر لوڈ کر کے ترکو پہاڑ سے خیر آباد جہانگیرہ کی طرف جار ہے تھے۔جب ٹرک پولیس چیک پوسٹ شیر آباد کے مقام پر پہنچی تو سامنے سے آنے والی ٹرک 2741مردان کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دونوں ٹرک الٹ گئے ٹرک میں موجود کنڈیکٹر32سالہ اسماعیل ولد شیر گل سکنہ بونیر جاں بحق جب کہ دوسرا سلیمان شدید زخمی ہو گیا۔ ٹرک الٹ جانے سے بھاری پتھر کیبن پر آگرے اور اس میں موجود تمام افراد دب گئے ایس ایچ او تھانہ لاہور جواد خان ، ایس ایچ او تھانہ تورڈھیر عارف سعید خان ، انچارج پولیس چوکی شیر آباد فاروق خان بمعہ نفری منگل کی علی الصبح دو بجے اطلاع ملتے ہی بمعہ پولیس نفری موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو 1122کی خصوصی ٹیمیں طلب کر لی۔جنہوں نے صبح سات بجے تک امدادی کارراوئیوں کے نتیجے میں لاش اور زخمیوں کو نکالاجن کو فوری طور پر باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور کو طبی امداد اور پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دیا گیا دوسرے ٹرک کا ڈرائیور بمعہ عملہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا چھوٹا لاہور پولیس نے ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#

مزید : پشاورصفحہ آخر