ڈسٹرکٹ جیل کو سنٹرل جیل کا درجہ دیا جائیگا ،پیر مصور غازی

ڈسٹرکٹ جیل کو سنٹرل جیل کا درجہ دیا جائیگا ،پیر مصور غازی

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) چےئر مین ڈیڈک کمیٹی ملاکنڈ پیر مصور خان غازی نے کہا ہے کہ ملاکنڈ میں ڈسٹرکٹ جیل جیسے میگا پراجیکٹ سے ڈویژن کے ساتوں اضلاع کے قیدیوں اور عوام کیلئے انتہائی آسانی پید اہو گی کیو نکہ اسے سنٹرل جیل کا درجہ دیا جائے گا۔ اپنے دفتر ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ بٹ خیلہ میں میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ایس ڈی او انجینئر علی رحمن کی جانب سے سنٹرل جیل بارے دی گئی بریفنگ کے موقع پر چیئر مین ڈیڈک نے کہاکہ 50کروڑ روپے کی خطیر لاگت کے اس میگا پرا جیکٹ کی تعمیر کیلئے پیران عثمان آباد میں130کینال ارا ضی کا انتخاب کر لیا گیا ہے جبکہ انڈر سیکشن فور لینڈ ایکوزیشن ترمیمی ایکٹ 1969ء اس کا باقاعدہ گزٹ نو ٹیفکیشن بھی ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مجوزہ جیل میں فی الحال 500قیدیوں کی گنجائش ہو گی جس میں خواتین اور بچوں کیلئے علیحدہ بلاکس ہونگے جبکہ جیل میں ہسپتال مسجد اور سٹاف کیلئے رہائشی کالونی بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ جیل کی یہ جگہ اپنے محل وقوع اور ڈویژن کے گیٹ وے ہونے کی وجہ سے اسے آگے سنٹرل جیل کا درجہ دیا جائے گا کیونکہ رولزریگولیشن کے تحت ڈویژنل سطح پر جیل کا قیام ضروری ہے جبکہ ملاکنڈ سمیت ڈویژن کے دیگر اضلاع سوات دیر اپر و لوئر بونیر شانگلہ اور چترال میں میں کہیں بھی سنٹرل جیل نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے قیدیوں کو ڈی آئی خان ہری پور یا پشاور بھیجا جاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف قیدیوں خصو صا لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر