پشاور ،منشیات سمگلنگ کیس کے ملزم کی سزا معطل

پشاور ،منشیات سمگلنگ کیس کے ملزم کی سزا معطل

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس سید افسرشاہ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے پر25سال قید بامشقت کی سزاپانے والے ملزم کی اپیل منظورکرکے سزاکالعدم قرار دے دی ملزم کی جانب سے اپیل کی پیروی اعجازصابی ایڈوکیٹ نے کی استغاثہ کے مطابق ملزم امیرنواز کو تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 10کلوگرام چرس اور2کلوگرام ہیروئن برآمد کی تھی جو ملزم گاڑی کے ذریعے سمگل کرنے کی کوشش کررہاتھا ماتحت عدالت سے قیدوجرمانہ کی سزا کے خلاف ملزم نے پشاورہائی کورٹ میں اپیل دائرکی اورفاضل بنچ دلائل مکمل ہونے پرسزا کالعدم قرار دے دی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر