وزیر اعظم ملک کو ترقی کی راہوں پر لانے کیلئے کوشاں ہیں،ناصر سلمان

وزیر اعظم ملک کو ترقی کی راہوں پر لانے کیلئے کوشاں ہیں،ناصر سلمان

(لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر راہنماء ناصر سلمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو ترقی کی راہوں پر لے جانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں جس کے لئے پوری پاکستان کی عوام ان کے ساتھ ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) اپنے اقتدار کی آخری سانسیں لے رہی ہیں،ان کا دور ختم ہو چکا ہے اب تبدیلی کا دور ہے ،ان کا مزید کہناتھا کہ اس میں کوئی شک نہیں پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے اور عوام کو کچھ مشکلات کا بھی سامنا ہے ،اگر سابقہ حکمرانوں نے اپنے 35سالہ دور اقتدار اپنی اور بچوں کی جیبیں بھرنے کی بجائے عوام کی فلاح کے لئے کام کیا ہوتا تو شاید آج تحریک انصاف کو اتنی مشکلات درپیش نہ ہوتیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4