سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان نئی تاریخ رقم کرے گا،عبدالخبیر آزاد

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان نئی تاریخ رقم کرے گا،عبدالخبیر آزاد

لاہور (نمائندہ خصوصی )بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب و امام اور مجلس علماء پاکستان کے چیئر مین مولانا سید عبدالخبیر آزادنے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شاہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان بہت خوش آئند ہے‘ ا س سے پاک سعودیہ تعلقات اور زیادہ مضبوط ہوں گے‘انہوں نے کہا کہ شاہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کا دورہ پاکستان ایک نئی تاریخ رقم کرے گا مولانا سید عبد الخبیرآزادنے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے‘ مشکلات سیاسی ہوں یا اقتصادی سعودی عرب نے ہمیشہ کھلے دل کے ساتھ پاکستان کی امداد کی ہے ‘انہوں نے کہا کہ سعودی عوام اور پاکستان کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں‘سعودی عرب کے ساتھ عقیدت و محبت ہر پاکستانی کے دل میں ہے‘ پاکستان کے عوام سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کو اپنی ترقی وخوشحالی سمجھتے ہیں۔

‘انہوں نے کہا کہ گورنر تبوک کا دورہ پاکستان بہت اہمیت کا حامل ہے ‘اس سے دونوں طرف کے تعلقات مضبوط ہوں گے‘انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی خارجہ پالیسی سے پاکستان آگے بڑھا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4