تجاوزات اور گندگی کے خلافآپریشن جاری،9ٹرک سامان ضبط

تجاوزات اور گندگی کے خلافآپریشن جاری،9ٹرک سامان ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مےئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن راوی زون اسکواڈنے قلعہ لچھمن سنگھ سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔ سمن آباد زون اسکواڈ نے ملتان روڈ، گلشن راوی سے 02، داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے اسلامپورہ، موج دریا روڈسے،01، اقبال زون اسکواڈ نے جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن سے، 02ٹرک سامان تجاوزات ضبط کیا،واہگہ زون اسکواڈ نے کینال روڈ، سلامت پورہ، مومن پورہ، جلو موڑ سے 3پٹرول مشینیں قبضہ میں لے لیں ۔دریں اثناء ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی رائے ونڈ میں صفائی ستھرائی مہم بھر پور انداز میں دوسرے روز بھی جاری ہے ۔ رائیونڈ کی چار یونین کونسلز میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیمیں صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم چلا رہی ہیں ۔ رائیونڈ کی یونین کونسل 272 ، 265،270اور274 میں بھر پور صفائی ستھرائی کی جا رہی ہے ۔

B