عمران خان کی قیادت میں فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری ہے،اعجاز عالم

عمران خان کی قیادت میں فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری ہے،اعجاز عالم

لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر قیادت ملک بھر میں پناہ گاہوں کا سلسلہ بتدریج بڑھتا ہوا ،اوکاڑہ بھی پہنچ گیا ہے جدھر 02کنال کی زمین پر پناہ گاہ کی تعمیر کاکام شروع ہو گیا ہے اور بہت بنیادی سہولتوں سے آراستہ ہو جائیگی۔

پناہ گاہ کی عمارت قائم ہو جائے گی۔

ان خیالا ت کا اظہار صوبائی وزیر نے اوکاڑہ سے آئے ہوئے مختلف وفود سے اپنے دفتر میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر اعجاز عالم نے کہا کہ عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث ملک بھر میں فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور عوام کو تمام تر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کی دہلیز تک پہنچانا ہی تحریک انصاف کا مشن ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1