پہلاتبدیلی فٹ فٹ بال ٹورنا منٹ کا آغاز،صوبائی ترجمان اجمل وزیر نے افتتاح کیا

پہلاتبدیلی فٹ فٹ بال ٹورنا منٹ کا آغاز،صوبائی ترجمان اجمل وزیر نے افتتاح کیا

پشاور(سپورٹس رپورٹر)شاہی باغ سپورٹس کمپلیکس کے طہاس خان فٹ بال گراؤنڈ پر پہلاتبدیلی فٹ فٹ بال ٹورنا منٹ کا اغاز ہوگیا،پہلے میچ میں اسلامیہ کالج کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے مدمقابل پی کے 72کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں پانگ گول سے شکست دیکر ایونٹ کا پہلامیچ اپنے نام کیا،اس موقع پر صوبائی حکومت کے ترجمان ایم پی اے اجمل وزیر اور ڈی جی سپورٹس بورڈ جنیدخان مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے ہٹ لگاکر باقاعدہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔پشاور میں منعقدہ تبدیلی فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے روز افتتاحی تقریب بدنظمی کا شکار رہی،میچ کے دوران لوگ اور ایونٹ کے رضاکار گراؤنڈ کے اندر بھی جاکر موبائل پر سیلفیاں نکالتے ہیں ،جبکہ سٹیج پر بھی مہمانوں کے سامنے لوگ کھڑے رہے جنہیں کئی بار منع کرنے پر بھی اپنی حرکتوں سے باز نہ رہے ،جسکے باعث تقریب انتہائی بدنظمی کا شکار ہی ،ارگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے بلائے گئے بزرگ افراد اور کھیلوں سے وابستہ نامور شخصیات کو پیچھے کرسیوں کابٹھاتھا جبکہ یوتھ پہلے لائن کی کرسیوں پر بیٹھے نظر آئے ۔طہماس فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے تبدیلی فٹ بال ایونٹ کے پہلے روز منعقدہ میچ میں اسلامیہ کالج کی ٹیم نے مدمقابل ٹیم پی کے72کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اسلامیہ کالج کی جانب سے عمار نے دو گول کئے جبکہ شاہد ،محسن اور مصطفےٰ نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول اداکیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر