ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے معیشت پر مضر اثرات مرتب کئے،عابد علی

ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے معیشت پر مضر اثرات مرتب کئے،عابد علی

لاہور (سٹی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت کے سینئر تاجر راہنماء حافظ عابد علی نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہو ئی قیمت نے ملکی معیشت پر انتہائی مضرت رساں اثرات مرتب کئے ہیں جس کی وجہ سے تاجر برادری میں بہت تشویش پائی جاتی ہے ،حکومت کو فوری بنیادوں پر ایسی پالیسیاں وضع کرنا پڑیں گی جس کے نتیجے میں پاکستانی روپیہ مضبوط ہو،جب تک پاکستانی روپیہ مضبوط نہیں ہو گا تب تک معیشت کی ناؤ اسی طرح ہچکولے کھاتی رہے گی اور عام آدمی تذبذب کا شکار رہے گا۔

،حافظ عابد علی نے کہا کہ ڈالر کی بلند قیمت سے بلاشبہ غریب عوام کے لئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4