جمع بندیاں اور پرچہ رجسٹری ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے سرکل افسروں کو ڈیڈ لائن

جمع بندیاں اور پرچہ رجسٹری ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے سرکل افسروں کو ڈیڈ لائن

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت ریونیو کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ریونیو، اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو آفیسر، سرکل آفیسر، تحصیل دار، آر ایل اے سنٹرز اور اراضی ریکارڈ سنٹرز کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔اجلاس میں تحصیل داروں نے جمع بندیوں، پرچہ رجسٹریوں، انتقالات، کھاتوں کی پڑتال، انسداد تجاوزات اور واگزار کروائی گئی سرکاری جگہوں کے استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جمع بندیوں اور پرچہ رجسٹریوں کے ریکارڈ کو مرتب کرنے کے لیے سرکل افسران کو ڈیڈ لائن دے دی گئی۔

تحصیل دار وں کو پرُفارمیں جمع نہ کرانے پر ڈی سی آفس چھوڑنے سے روک دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ جمع بندیوں کے لیے جو ڈیڈ لائن دی جارہی ہے اُس پر ہر صورت عمل درآمد کیا جائے۔سرکل آفیسر کو موضع لاکھے کی فردیں جاری کرنے سے روک دیا گیا۔دریں اثناء ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے شہر بھر میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے اور اکثر بند ہونے پر سخت نوٹس لے لیا ہے۔ڈی سی لاہور نے چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کو تین دن میں خراب لائٹس کو چالو کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1