سیاستدان ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے سے باز رہیں،عبدالغفار روپڑی
لاہور(نمائندہ خصوصی) غیر پارلیمانی بیان بازی قابل مذمت، سیاستدان ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے سے باز رہیں۔ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے ملکی فلاح و بہبود کو ترجیح دیں ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سنگین مسائل سے دو چار اور بنیادی ضروریات زندگی سے محرومی پر بلک رہے ہیں مگر سیاستدانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ حکومتی عہدیداران اور دیگر سیاستدان جارحانہ رویہ اپنانے کی بجائے اختلافات کو آئینی حدود میں رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے باہمی اختلافات ملک میں انتشار اور غیر یقینی کی فضا کا سبب بن رہے ہیں۔ تمام تر سینئر سیاستدان ملک کی نازک ترین صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے مثبت رویہ اپنائیں تاکہ وطن عزیز کو درپیش سنگین مسائل سے نجات دلائی جا سکے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو روز اول سے ہی دیانتدار اور ایماندار قیادت کے فقدان کا سامنا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم دن بدن ذلت و پسپائی کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔ کمزور فیصلوں اور غیر مستحکم پالیسیوں کے باعث ملک پسماندگی، بیروزگاری، دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد سنگین مسائل اور بحرانوں کا شکا رہے۔
عبد الغفارروپڑی