تجارتی خسارہ میں کمی اور برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے،خادم حسین

تجارتی خسارہ میں کمی اور برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے،خادم حسین

لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے تجارتی خسارہ میں کمی اور برآمدات میں اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسی اقدامات کی بدولت تجارتی خسارہ اور درآمدات میں کمی جبکہ برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جولائی سے دسمبر2017کے درمیان تجارتی خسارہ 17 ارب 70 کروڑ ڈالر تھا جو 2018کی پہلی ششماہی کے دوران 5 فیصد کم ہوکر 16ارب80کروڑ ڈالر رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ سے ہی حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور حکومت کو مزید قرض لینے سے نجات ملے گی

مزید : میٹروپولیٹن 1